24 جنوری، 2016، 11:21 AM

بھارت کے یوم جمہوریہ پر فرانس کے صدرمہمان خصوصی ہوں گے

بھارت کے یوم جمہوریہ پر فرانس کے صدرمہمان خصوصی ہوں گے

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کو مہمیان خصوصی کی حیثیت سے دعوت دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ برس امریکی صدر اوبامہ کودعوت دی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذراغع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کو مہمیان خصوصی کی حیثیت سے دعوت دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ برس امریکی صدر اوبامہ کودعوت دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کی قومی پریڈمیں بھارت کی مسلح افواج کیساتھ فرانسیسی فوج کا بھی ایک دستہ پریڈ میں حصہ لے گا۔ فرانسیسی فوجیوں کا دستہ ان دنوں دارالحکومت دہلی میں پریڈ کی مشق کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بار پریڈکی قیادت فرانسیسی فوجی کریں گے۔ یوم جمہوریہ کی تقریب میں روایت کے مطابق ہر برس دنیاکے کسی سربراہ حکومت یا مملکت کومہمان خصوصی کے طورپرمدعوکیاجاتاہے۔

News ID 1861293

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha